فلم ’ رئیس‘ کی ہیروئن ماہرہ خان کہتی ہیں فلم کی تشہیری مہم میں شاہ رخ کےساتھ وہ بھی شریک ہونا چاہتی ہیں ،یہ ان کا حق ہے مگر بھارتی پابندی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں۔
ماہرہ خان کافلم ’رئیس ‘کی پروموشن کےحوالےسے کہنا ہے کہ وہ بطور فنکار چاہتی ہیں کہ شاہ رخ خان کےساتھ فلم کی پروموشن میں شریک ہوںتاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے داخلےپر پابندی کے بعد اب ایسا ممکن نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں ان کا کام دنیا بھر میں سب دیکھیں اور یہ انکا حق ہے ۔