اسلام آباد: محمود خان اچکزئی نے تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کردیا
پٹھان منظور پشتین کا ساتھ دیں اور ظلم کیخلاف باہر نکلیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کا ساتھ دیں اور ناانصافی کیخلاف باہر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پٹھان خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا دنیا بھر میں وہ ناانصافی کیخلاف منظم قوم کے طور پر اٹھ کھڑے ہوں، بین الاقوامی اداروں میں آواز اٹھائیں جہاں وہ رہتے ہیں، شہروں میں جلسے جلوس اور پریس کانفرنس کریں۔