counter easy hit

الحاج شیخ عبدالخلیل کا عوامی خدمت کا مشن جاری رہیگا، فیض محمود شیخ

Mahmud Shaykh Faiz

Mahmud Shaykh Faiz

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )ایدھی آف لالہ موسیٰ سابق وائس چیئر مین بلدیہ لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کا عوامی خدمت کا مشن جاری رہیگا اس کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت فیض محمود شیخ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ شیخ خالد محمود کے شانہ بشانہ خدمت کی نئی تار یخ رقم کرینگے اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے والدین کی خوبصورت تربیت اور عامی خدمت کا نتیجہ ہے کہ ہم لوگ بے لوث خدمت کررہے ہیں فیض محمود شیخ نے مزید کہا کہ بے لوث خدمت کرکے لوگوں کے مسائل حل کرکے دلی سکون ملتا ہے ہمارے دروازے سابق ادوار کی طرح کھلے ہیں لوگوں کی خدمت اور تابعداری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے اور بے لوث خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے