counter easy hit

شوبز سے کنارہ کشی ۔۔۔ ماہ نور بلوچ نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا یا نہیں؟ 49 سالہ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) ٹی وی کی نامور اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے شوبز نہیں چھوڑا بلکہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے،جب بچے تھوڑے سمجھدار ہو ں گے تو دوبارہ سے ٹی وی پر کام شروع کر دوں گی۔

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

ایک انٹر ویو میں ماہ نور بلوچ نے کہا کہ مجھے شوبز سے پہچان ملی میں اسے نہیں چھوڑ سکتی ۔ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے بلکہ میں بہت جلد ٹی وی ڈراموں میں کام کرتی ہوئی نظر آﺅں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک فلم میں کام کیا تھا لیکن مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ نہیں بلکہ میں خود کو صرف ٹی وی تک ہی محدود رکھوں گی ۔49 سالہ اداکارہ رواں سال رومانوی اور کامیڈی سے بھرپور ٹیلی فلم ’ اپنی اپنی لوسٹوری‘ میں معروف اداکارہ اعجاز اسلم کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں جبکہ ان کے ہمراہ اظفر رحمان ، صدف کنول اور ایاز سومرو بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ واضح رہے کہ کاشف سلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم ’ اپنی اپنی لو سٹوری‘ رواں سال عید الاضحی پر ریلیز کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا کے مطابق اداکارہ ماہ نور بلوچ 14جولائی 1970کو کراچی میں پید ا ہوئیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور ٹی وی پر اداکاری میں کامیابی حاصل کی اور آج فلموں میں بھی اداکاری کر رہی ہیں۔Mahnoor Baloch, denied, rumours, about, her, to, left, showbiz, she, said, showbiz, is, life, line, for, her

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website