کھاریاں(نیئر صدیقی سے) مین بازار کھاریاں میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار، پیدل چلنا بھی محال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار کھاریاں شہر کا مصروف ترین بازار ہے۔ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے سڑک سکڑ کر رہ گئی ہے ۔ رکشے اور اور کیری ڈبے والوں نے اپنے اڈے مین بازار میں بنا رکھے ہیں۔ رہی سہی کسر ریڑھیاں کھڑی کر نے والوں نے نکال دی ۔ دوکانداروں نے اپنی دکانوں کا سامان بھی 5سے 6فٹ تک باہر سڑک پر رکھ لیا جس کی وجہ سے بازار میں آنے والے کسٹمرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سکول چھٹی ٹائم پر بچیوں کو مین بازار سے گزرنے میں بھی انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹی ایم اے کھاریاں اس سلسلہ میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا رہا ۔ عوامی حلقوں نے اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار کھاریاں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔