کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے سیلفی کے بجائے ’سلوفی ‘شیئر کی ہے جو اُن کے مداحوں کو بے حد پسند آرہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ماہرہ نے اپنی پہلی سلوفی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ نئے لانچ ہونے والے آئی فون 11 پرو میکس سے میری پہلی سلوفی ہے
https://www.instagram.com/mahirahkhan/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/mahirahkhan/?utm_source=ig_embed
جو آج سے پاکستان میں دستیاب ہے۔‘سلوفی کی ابتداء میں ماہرہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے بالوں کو ایک خاص انداز میں سنوارتے ہوئے نظر آرہی ہیں جب کہ ویڈیو کے آخر میں ماہرہ اپنے مداحوں کو ’فلائنگ کِس‘ بھی دیتی نظر آرہی ہیں ۔’سلوفی‘ ایپل کارپوریشن کا ایجاد کردہ نام ہے، جس کے استعمال کا قانونی حق بھی صرف اسی کو حاصل ہے، تاکہ مستقبل میں ایپ ڈیویلپرز اور فون بنانے والے ادارے اسے اپنی مصنوعات کے ناموں میں استعمال نہ کرسکیں۔سلوفی کو ممکن بنانے کیلئے جدید ترین آئی فونز میں اگلے کیمرے کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ 120 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے تصویریں کھینچ سکتا ہے اور صرف چند سیکنڈ میں کھینچی گئی سیکڑوں تصاویر میں سے چند درجن کو خودکار انداز سے ترتیب دے کر ایک سلوموشن سیلفی ویڈیو میں تبدیل کرسکتا ہے۔