لاہور (اسپیشل رپورٹ ) میجر جنرل آصف غفور کی آئی ایس پی آر میں ملازمت کی مدت ختم ہو گئی ، انہیں نیا عہدہ سونپ دیا گیا اور انکی جگہ اب میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر ہونگے ، یہ خبر آتے ہی پورا ملک گویا افسردہ ہو گیا ، کیونکہ میجر جنرل آصف غفور نے اس عہدے پر جتنا عرصہ گزارا پاک فوج اور پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک سیسہ پلائی دیوار
بن کر گزارا اسی لیے ان کے جانے کا دکھ ہر عام پاکستانی کو ہوا ، مگر خواص میں کچھ چہرے ایسے بھی ہیں جو میجر جنرل آصف غفور کی بطور ڈی جی چھٹی پر بہت خوش نظر آئے ۔ ان میں نامور صحافی طلعت حسین اور نامور سیاستدان افسراسیاب خٹک کا نام سر فہرست ہے ۔ جبکہ میجر جنرل آصف غفور کی رخصتی پر انکی حق میں اور انکی محبت میں کیے گئے ٹویٹس اور ادا کیے گئے جملوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔