اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ فوج میں تقرروتبادلے معمول کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر افتخار بابر ایک پکے فوجی ہیں ۔ افتخار بابر خود کو محدود رکھیں گے۔ اور سروسز پر فوکس رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس
پی آر افتخار بابر کو محتاط رہنا ہوگا، صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر افتخار بابر خود کو سوشل نہیں کریں گے ، سوشل میڈیا پر مختلف شخصیت جن میں شوبز وغیر ہ کے لوگ شامل ہیں ان کو براہ راست ردعمل نہیں دیں گےاور آرمی میں تقرروتبادلے مارچ تک جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر افتخار بابر وزیراعظم سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں۔میجر جنرل بابر افتخار نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے بھی گریجویٹ ہیں۔ان کا تعلق آرمڈکور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ ،اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔آپ نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی۔آپریشن ضرب عضب میں میجر جنرل رہے۔ آپ نے آرمر بریگیڈ ،انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔میجر جنرل بابر افتخار نے آرمر بریگیڈ میں بطور میجر خدمات انجام دیں۔میجر جنرل بابر افتخار نےشمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں۔میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈ کوارٹر میں چیف آف سٹاف بھی رہے۔میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر رہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے
۔میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔خیال رہے کہ میجر جنرل بابر افتخار سے قبل اب تک پاک فوج کی ترجمانی کی ذمہ داری میجر جنرل آصف غفور ادا کر رہے تھے۔سبکدوش ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا وہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.
جنرل غفور آرٹلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں آپریشنر کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ آپریشن المیزان میں ایک یونٹ کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں.وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان (نیپ) کی تکمیل میں بھی شامل رہے ہیں۔