معروف کامیڈین آغا ماجد نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”خبردار“ کو خیرباد کہہ دیا ہے تاہم اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ پروگرام کے میزبان آفتاب اقبال نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیڈی محض ایکٹنگ سے نہیں ہوتی۔
ان کے معاملات کچھ ایسے تھے، وقت کے مسائل تھے، کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے، بندہ اپنی آسانی دیکھتا ہے۔ بظاہر کوئی ایسی وجہ ہمارے ہاں نہیں تھی، اب ان کے دل میں کیا تھا اور کیا سوچ کر تشریف لے گئے۔ میں ایمانداری سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ جہاں جائیں اچھا ہی ہی کریں گے کیونکہ وہ بہت اچھے اداکار ہیں لیکن کامیڈی محض اداکاری سے ہی نہیں ہوتی اور ایک سے ایک بڑا فنکار کامیڈی کرنے کی ناکام کوشش کرتا کئی مرتبہ پکڑا گیا ہے۔ اس کے پیچھے ایک پورا نظام ہوتا ہے۔ ابھی وہ کچھ عرصہ تک مزید وہ اس شو کا حصہ رہیں گے کیونکہ ہم 32 اقساط کینیڈا سے تیار کر کے لائے ہیں اور اس قسط میں وہ موجود ہیں۔