counter easy hit

ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنایا جائے ، وزیراعظم کو تجویز

Majid Khan

Majid Khan

کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی قومی اسمبلی میں بازگشت ، ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بلے بازوں نے مایوس کیا ، سارا بورڈ سفارشی ہے ، ریاض پیرزادہ برس پڑے
اسلام آباد (یس اُردو) وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ، ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز بھی وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے ۔ قومی اسمبلی میں کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں کارکردگی کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے قوم کو مایوس کیا ، ٹی 20 میں گیند بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی مگر بلے بازوں نے مایوس کیا ، کرکٹ بورڈ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ۔ ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ماجد خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دی ہے، اگر کرکٹ ٹیم عوامی امنگوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائے گی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ وقار یونس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پورے کرکٹ بورڈ میں کوئی ایک بھی کرکٹر نہیں، سارا بورڈ سفارشی ہے ۔ رکن قومی اسمبلی خالدہ منصور کا کہنا تھا کہ بورڈ کو سیاست سے پاک کیا جائے ۔ میڈیا پر چیرمین پی سی بی شہریارخان کے استعفوں سے متعلق بھی خبریں زیر گردش رہیں تاہم انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس قسم کی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نا تو استعفیٰ دے رہا ہوں اور نہ ہی اس قسم کا کوئی ارادہ ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان ماجد خان 63 ٹیسٹ اور 23 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔