counter easy hit

مجلس وحدت المسلمین پاکستان ضلع ننکانہ کے اجلاس میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Majlis Wahdat

Majlis Wahdat

ننکانہ صاحب (محمدقمر عباس)مجلس وحدت المسلمین پاکستان ضلع ننکانہ کے اجلاس میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین ضلع ننکانہ کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت جنرل سیکرٹری سید صغیم نواز منعقد ہوا جس میں سید ابرار حسین شاہ صدر انجمن جعفریہ اور مجلس وحدت المسلین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید سبط حسن رضوی ، سید اسد حسین بخاری ، سیکرٹری میڈیا سیل رائے منظور عباس بھٹی ، سیکرٹری فنانس و دیگر ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی اجلا س میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ پارہ چنار کرم ایجنسی میں شیعہ مسلمانوں کا بے جا قتل عام اور ٹارگٹ کلنگ کرنے والے قاتلوں کوگرفتار کر کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے ان دہشت گردو ں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ اجلاس میں طے ہوا کہ اپنے قائد علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر قیادت اسلام آباد میں جاری دھرنوں میں شمولیت کے لیے دو بسوں پر مشتمل قافلہ شرکت کرے گا