لندن: پاک فوج کے میجر عقبہ حمید ملک نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پہلا پاکستانی انسٹرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
میجر عقبہ کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ سے ہے، انہوں نے شہزادہ ولیم کے ساتھ 2007 میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ ہی سے گریجویشن مکمل کی تھی اور اپنی بہترین کارکردگی کے باعث اعزازی تلوار (سورڈ آف آنر) بھی حاصل کی تھی۔سینڈہرسٹ اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد عقبہ پاکستان واپس آئے اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لیا۔رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں انہیں پلاٹون کمانڈر کا عہدہ دیا گیا ہے اور ان کی ذمہ داریوں میں انسٹرکٹر کی حیثیت سے نوجوان کیڈٹس کو پیشہ ورانہ تربیت دینا شامل ہے۔میجر عقبہ ملک 1741 سے اب تک 275 سال میں برطانوی فوج میں کسی ریگولر کمیشننگ کورس کےلئے انسٹرکٹر اور کمانڈر کےطور پر خدمات فراہم کرنے والے پہلے مسلمان افسر بھی ہیں۔