پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے نئے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے باضابطہ طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
Major General Asif Ghafoor take over the ISPR responsibility
انہوں نے اپنے پیغام میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ یاد رہے رواں ماہ فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں کے دوران ائی آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی کی تقرری بھی کی گئی تھی۔دریں اثناء میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کو سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات بھی کی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام پر کہا کہ میں نے 4سال اور 7ماہ تک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔