شہید میجر کو گزشتہ روز تمام تر فوجی اعزازات کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا
کوئٹہ (یس اُردو ) طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ میں شہید ہونے والے میجر جواد علی چنگیزی کی فاتحہ خوانی کوئٹہ میں جاری ہے ۔ گزشتہ روز انہیں تمام تر فوجی اعزازات کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ طور خم پر افغان سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید میجر جواد علی چنگیزی نے جان وطن پر وار دی ۔ انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ گزشتہ روز ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ شہید کی فاتحہ خوانی نچاری امام بار گاہ میں کی گئی جہاں ان کے بیٹے ، بھائی اور دیگر رشتہ داروں بھی فاتحہ خوانی میں شرکت کی ۔ شہید میجر جواد علی چنگیزی کے والد پاک فوج میں بریگیڈئر رہے جبکہ ان کے دو چھوٹے بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میجر جواد علی نے ہمیشہ شہادت کی آرزو کی اور بالآخر اپنی منزل پا لی ۔ ان کی شہادت پر پورے خاندان کو فخر ہے ۔