counter easy hit

بااثر امراء اور تاجروں کے تخت سلامت ،غریبوں کے روزی روٹی کمانے کے ،ٹھیے اورتھڑے صفحہ ہستی سے مسمار کر دےئے گئے

Make influential

Make influential

سرائے عالمگیر(مرزا محمد وسیم بیگ )ٹی ایم اے سرائے عالمگیر کا غریب کش آپریشن ،بااثر امراء اور تاجروں کے تخت سلامت ،غریبوں کے روزی روٹی کمانے کے ،ٹھیے اورتھڑے صفحہ ہستی سے مسمار کر دےئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے نے چند روز قبل سرائے عالمگیر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کئے لئے جو آپریشن کیا ہے اس میں دیہاڑی دار غریب ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ بانوں کی ریڑھیاں ،تھڑے اور عارضی ٹھکانے تو مسمار کر دےئے گئے ہیں جس کے باعث متعدد خاندان روزی روٹی سے محروم ہو گئے ہیں لیکن بااثر امراء اور تاجرجنہوں نے کئی کئی فٹ ناجائز قبضہ کر کے بڑے بڑے پلازے اور دکانیں بنا رکھی ہیں اور ان کے سامنے بھی دھڑلے سے ناجائز قبضہ جما رکھا ہے جبکہ اس طرف حکام کی آنکھیں بند ہیں اور ان کے پلازے اور دکانیں سلامت ہیں جس پر شہری حلقوں اور آپریشن کا شکار ہونے والے دیہاڑی داروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔متاثرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اگر ٹی ایم اے واقعی ہی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ چاہتی ہے تو فوری طور پر ان بااثر بڑوں اور تاجروں کے ان پلازوں اور دکانوں کو بھی مسمار کرے جو اصل ملکیت کی بجائے سرکاری زمینوں پر ناجائز تجاوز کر کے بنائے گئے ہیں اور بعض نقشہ کی منظوری کے بغیر بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔