اسلام آباد: تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ سرفراز جیت بھی گیا اور ورلڈ کپ لے بھی آیا تو وہ ورلڈ کپ جیتنے کی بنیاد پر یہ نخرہ نہیں کرے گا کہ مجھے وزیر اعظم بنا دو کیونکہ اس کا سرپرست کوئی حفیظ اللہ نیازی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی طرح کے کام کرکے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی بہادر آدمی کی ہمارے اداروں میں گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعاہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیت جائے، اگر سرفراز جیت بھی گیا اور ورلڈ کپ لے بھی آیا تو وہ ورلڈ کپ جیتنے کی بنیاد پر یہ نخرہ نہیں کرے گا کہ مجھے وزیراعظم بنا دو کیونکہ اس کا سرپرست کوئی حفیظ اللہ نیازی نہیں ہے۔