کراچی (یس ڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے بارہ مختلف مقدمات میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی ضمانت میں توسیع کر دی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔
امین فہیم ٹڈاپ کرپشن کیس میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ پیش ہوئے۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
کیس کی آئندہ سماعت انیس فروری کو ہو گی۔ اس موقع پر وکلاء صفائی کا کہنا تھا اگلی سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
امین فہیم نے کہا پٹرول بحران کا ذمہ دار کسی ایک شخص کو ٹھہرانا درست نہیں، بحران کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گا۔