اسلام آباد (رپورٹ :اصغر علی مبارک سے ) پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کے متنازعہ شہرت کے قانون سے پاکستان سے شادی کر کے مقبوضہ کشمیر اور بھارت جانے والی خواتین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے دفتر خارجہ میں ایک خصوصی ملاقات میں انہوں نے دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ عائشہ فاروقی کی موجودگی میں دی ڈیلی میل اسلام آباد کے نمائندہ اصغر علی مبارک کے استفسار پر بتایا کہ دونوں اطراف کشمیر ی کنبے آباد ہیں شادی کر کے گئیں ہوئی خواتین کی مدد اور تعاون میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پاکستانی وزیر خارجہ کو بتایا گیا کہ متعدد خواتین نے آپ سے مدد کی درخواست کی ہے انہیں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں شادی کر کے جانے والی خواتین کی شدید مشکلات کا سامنا ھے اس وقت شادی کرکے مقبوضہ کشمیر جانے والی 350 کے قریب پاکستانی خواتین بھارت میں متنازعہ شہرت قانون کی وجہ سے بھارت میں پھنس گئیں ہیں جن کے پاس سفری دستاویزات بھی نہیں ہیں ۔اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر سے پاکستانی خواتین کو واپس لانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں انصار برنی ٹرسٹ نے درخواست بھی دائرکردی ھے ، جس پر عدالت نے پاکستانی خواتین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شہریوں نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کیں ۔بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدپاکستانی خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہیں بتایا گیاکہ ہم سے وہاں پر موجود خواتین اور ان کے والدین نے رابطہ کرکے پاکستان کے دفتر خارجہ سے مدد کی درخواست کی ہے جس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس حوالے سے بھرپور مدد کی جائے گی