ڈھاکہ: انتہائی غیر اخلاقی تصاویر بنوانے والی ماڈل و اداکارہ کو قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیدیا گیا ۔بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک کی نامور سوشل میڈیا اسٹار، اداکارہ اور ماڈل کو سانائی محبوب ہدایات دی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا سے اپنی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دے۔ بنگلہ دیشی حکام نے گزشتہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ سے قابل اعتراض اور فحش مواد کو ہٹانے کے سلسلے میں ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے سمیت نامناسب مواد کو ہٹالیا گیا ہے جب کہ درجنوں قابل اعتراض ویب سائٹس کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ کو ہر افراد کے لیے محفوظ بنانے کی خاطر بنگلہ دیش سائبر ایجنسیز اور پولیس نے کریک ڈاؤن کے تحت ہی نوجوان ادکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار کو اپنی تصاویر ہٹانے کا حکم دیاہے ۔ 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ سانائی محبوب کو پولیس نے نامناسب اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پولیس اسٹیشن طلب کیا۔ پولیس نے سانائی محبوب کو ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد اپنے سوشل اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل سے نامناسب مواد کو ہٹائے۔ ڈھاکہ پولیس کے سائبر کرائم یونٹ کے اعلیٰ افسر ناظم الاسلام نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی عریاں اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
تاہم کسی کو فحاشی پھیلانے یا اس طرح کے مواد کی تشہیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ناظم الاسلام کے مطابق سوشل میڈیا پر نامناسب اور نازیبا مواد کی آسانی سے دستیابی بچوں کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ سانائی محبوب زیادہ تر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔وہ زیادہ تر بولڈ سیلفیز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جنہیں زیادہ تر نوجوان پسند کرتے ہیں۔