وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت صوبائی محکمہ صحت کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
آغا یونیورسٹی کے کنووکیشن سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے17 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں ماہرین کی ضرورت ہے، جس کے لئے آغا خان یونیورسٹی مؤثر اقدامات کررہی ہے۔
اس موقع پر صدر آغا خان یونیورسٹی فروز رسول کا کہنا تھا کہ ملک میں صحت کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان نے میلینئم ڈیولپمنٹ گول حاصل نہیں کرسکے۔ تاہم اب بھی امید ہے صحت کے شعبے میں بہتر کام کرکے عوام کو سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں ۔