مکہ مکرمہ : غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب، غلاف کی تیاری میں 670 کلو خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے۔
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کے دوران کعبہ کو غسل دیا گیا ، غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔
غلاف کعبہ ریشمی ، سوتی دھاگوں ، سونے اور چاندی کے ریشوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے ، غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔