counter easy hit

ملالہ کی زندگی پر دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی

Malala

Malala

اسلام آباد : نوبل امن یافتہ پاکستان کی پہلی کم عمر لڑکی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنانے کی تیاری جاری ہے۔

دستاویزی فلموں کے ہدایتکار ڈیوس گوگنھیم نے اس فلم کی ہدایت دی ہے، فلم کا ٹائٹل ’’نیمڈمی ملالہ‘‘ رکھا گیا ہے، دستاویزی فلم میں ملالہ اور ان کے گھرانے کو دکھایا گیا ہے جو تعلیم کے لیے جدوجہد کر رہا ہے،فلم میں ملالہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایسا لمحہ آتا ہے جب آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ خاموش رہا جائے یا حق کے لیے کھڑا ہوا جائے۔

اگر میرے والدین معمولی ہوتے تو اب تک میرے دو بچے ہوچکے ہوتے، ملالہ نے کہا کہ اسے پاکستان بہت یاد آتا ہے ، فلم میں ملالہ کے والد کو بھی دکھایا گیا ہے ، ملالہ کا اپنے والد کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کے والد نے اس کا ہر موقع پر ساتھ دیا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے وہ ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں،ملالہ فنڈ کے مطابق یہ دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائیگی۔