ملالہ یوسفزئی غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی. صدر مملکت جیسی سیکورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ملالہ یوسفزئی غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں انکو صدر مملکت جیسی سیکورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔ ملالہ یوسف زئی وزیر اعظم آفس میں میٹ دی ملالہ پروگرام میں شرکت کریں گی، وہ وزیراعظم شاہد خاقان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی اور وہ پاکستان میں چار دن قیام کریں گی ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئی ہیں ملالہ مسلسل تین سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں، ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی۔ ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔ ملالہ کو 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا، وہ عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔ اگست 2017 میں ملالہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، جہاں وہ فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات کے مضامین پڑھ رہی ہیں۔سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے پر ملالہ یوسفزئی پر 2012 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کردیا گیا۔ ملالہ یوسفزئی پاکستان میں چار روز قیام کریں گی ملالہ یوسفزئی وزیر اعظم پاکستان ہاوس میں میٹ دی ملالہ پروگرام میں شرکت کریں گی، ملالہ یوسفزئی کا جہاز اسلام آباد میں لینڈ کر گیا، ملالہ یوسفزئی 15 اکتوبر 2012ء کے بعد پاکستان واپس آئی ہیں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ والدین بھی ہیں، نوبل انعام یافتہ 20 سالہ ملالہ یوسف زئی آج رات ڈیڑھ بجے والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچیں، ملالہ یوسف زئی پاکستان میں چار روز قیام کریں گی۔ ملالہ یوسف زئی براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گی، ملالہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملالہ یوسف زئی 12 جولائی 1997 کو سوات کے علاقے مینگورہ میں پیدا ہوئیں، ان پر 9 اکتوبر 2012ء کو مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کردیا تھا، ملالہ کو زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا بعد میں راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔ 15 اکتوبر 2012ء کو حالت میں بہتری آنے کے بعد ملالہ کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا، 12 جولائی 2013 کو ملالہ نے اپنی سالگرہ کے دن اقوام متحدہ میں خطاب کیا، 2014ء میں صرف 17 برس کی عمر میں ملالہ نے امن کا نوبل ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام سے اسپین میں ایک پارک منسوب کیا گیا تھا، پارک ملالہ کی علم دوستی اور بچیوں کے لیے تعلیمی میدان میں کی گئی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو ایسے مشورے نظر انداز کردینے چاہئیں جس میں انہیں بتایا جائے کہ انہیں کیا پہننا ہے، کیسے چلنا ہے اور کیسے بات کرنی ہے۔