نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر جوائن کرلیا جس پر انہیں دنیا کی اہم شخصیات نے خوش آمدید کہا۔
’’ہائے ٹو ئٹر‘‘ یہ وہ دو پہلے الفاظ تھے جو ملالہ یوسف زئی نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے انہیں تیزی سے جوابات موصول ہوئے۔
ملالہ یوسفزئی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آج ان کا اسکول میں آخری اور ٹوئٹر پر پہلا دن ہے۔ ملالہ نے اپنی ٹوئٹ میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بھی کہا۔ کچھ گھنٹوں کے اندر ہی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور کینیڈا کے صدر سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات نے ملالہ کو ٹوئٹر پر خوش آمدید کہا۔ ملالہ یوسفزئی کے اکاؤنٹ بنانے کے صرف 14 گھنٹے بعد ان کے فالوورز کی تعداد ہزار سے لاکھوں تک پہنچ گئی۔