اسلام آباد(ویب ڈیسک) چائنہ میں پھیلنے والے کرونا وائرس نے پوری دنیا میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی حتمی علاج تو دریافت نہیں کیا جاسکتا مگر مختلف ممالک میں حفاظتی تدابیر کے نام پر بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں ۔
اس سلسلے میں ایک حالیہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انڈونیشیا میں طالبات کوجہاز سے اترتے ہی مکھیوں اورمچھروں کی طرح سپرے میں نہلایا جارہا ہے ۔ صرف یہی نہیں اس کے بعد بھی انھیں بہت سی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات سے گزرنا ہوگا جس میں مزید دوہفتے تک رشتے داروں اور تمام انڈونیشینز سے دور رہنا ہوگا۔
انڈونیشیاء میں چائنہ سے واپس لانے والوں کو ائیرپورٹ پر سپرے کیا جا رہا ہے اور ان سبکو 14 دن کے لئے الگ رکھا جائے گا اور علاج کیا جائے گا