نجیب رزاق نے ملائیشیا کی پولیس کی اس پیش رفت کے حوالے سے رائے دینے سے گریز کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں نقد، جواہرات اور 284 مہنگے ترین ہینڈ بیگز کی کل لاگت کا ابھی اندازہ لگانا مشکل ہے۔
خیال رہے کہ نجیب کے گھر اور دیگر مقامات پر چھاپوں کا آغاز نئی حکومت کے وزیر اعظم مہا تیر محمد کے سابق حکمراں پر تحقیقات کے احکامات کے بعد سامنے آی
پولیس نے اس سے قبل چھاپے کے حوالے سے اظہار خیال کرنے سے انکار کیا تھا تاہم کمرشل کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ امر سنگھ نے تصدیق کی جمعے کے روز ہونے والا چھاپہ نجیب ان کے اہلخانہ کی جانب سے ریاستی سرمایہ کاری کے فنڈ میں سے اربوں ڈالر لوٹنے کی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کوالالامپور کے کانڈو کامپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان اشیاء کی کل لاگت ابھی نہیں بتا سکتا‘
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بیگز کو سیل کردیا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس میں رقم اور جیولری موجود ہے‘۔