counter easy hit

عورتوں کا مردوں پر تشدد بند کرایا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے اجلاس میں ایک رکن کی ہرزہ سرائی

males torture by female should be prohibited,zahid-mehmood-qasmi member of Council of Islamic Ideology

males torture by female should be prohibited,zahid-mehmood-qasmi member of Council of Islamic Ideology

اسلام آباد(یس اردو نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل کے اگلے اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل کے انتہائی اہم رکن صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ایک خط چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب محمد خان شیرانی صاحب کو لکھا ہے جس میں یہ ایشو اٹھایا گیا ہے کہ اکثر خواتین مردوں پر تشدد کرتی ہیں اور گھر سے بھی نکال دیتی ہیں اسطرح معاشرے میں مردوں کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے جس سے اسلامی معاشرے کو بے پناہ خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ لہذا چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب محمد خان شیرانی نے اس مسئلے پر فوری توجہ دیتے ہوئے اس کو اپنے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا ہے  تاکہ اس فوری اور اہم ترین اسلامی مسئلے کے سد باب کیلئے کوئی قدم اٹھایا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل  جس کا قیام پاکستان میں اسلامی نظریات اور قوانین کی قرآن و سنت کے مطابق  تشریح و ترویج کیلئے عمل میں لایا گیا تھا۔ مگر اسلامی نظریاتی کونسل کے ایجنڈے پر اکثر ایسے ایشوز کو زیر بحث لایا جاتا ہے جن کا عورتوں اورمردوں ، ازدواجی تعلقات، شادی،ایک یا ایک سے زائد شادیاں وغیرہ ہوتا ہے ۔ ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے اسلام میں ان سے زیادہ اہم کوئی اور مسائل ہیں ہی نہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website