اپوزیشن جماعتیں جس جمہوری شاخ پربیٹھی ہیں ، اسے ہی کاٹنے کے درپے ہیں، عابد ملک
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدارتی امیدوار ملک عابد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کی سیاست پرجو تنقید کرتی ہیں اسی لائحہ عمل پر انتہائی ڈھٹائی سے عمل کرتی جارہی ہیں ۔
ایک آئینی سقم سامنے آیا اور اس کو بنیاد بنا کر تما م اپوزیشن جماعتیں جمہوری حکومت اور ملک کے سپہ سالار کیخلاف صف آراہوگئیں یہ ایک انتہائی بدنیتی پرمبنی حکمت عملی تھی ۔ جس کیلئے پاکستانی عوام ان جماعتوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے۔ اپوزیشن جماعتیں جس جمہوری شاخ پر بیٹھی ہیں جس ملک کے ایوانوں میں منتخب ہوکر بیٹھی ہیں اس کے محافظ کے خلاف صف آرا ہوکر پاکستان کے دشمنوں کاایجنڈا آگے بڑھانے میں استمعال ہوتے رہے ہیں۔