ماضی کے غریب کش اورسرمایہ دارنوااز بجٹ بلا چون وچرامنظورکروانے والے سیاستدان موجودہ بجٹ پر تنقید کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جس قدر عرق ریزی کے بعد بجٹ بنا رہی ہے اس سے پچھلی حکومتیں کبھی اس کا عشر عشیر بھی صرف نہیں کرتی تھیں اس لئے اس پر تنقید کا اخلاقی جواز نہیں رکھتیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے کے بجٹ جن کو یہی اپوزیشن جماعتیں غریب دشمن، غریب کش اور خامیوں سے بھرپور قرار دیتی تھیں ان پر بجٹ میں بحث برائے نام اور نشستاً گفتاً برخواستاًسے زیادہ نہیں ہوا کرتی تھی۔ اس لئے موجودہ بجٹ جو کہ عوامی نمائندوں ، حکومت اوراپوزیشن کی بھرپور بحث وتمحیص کے بعد پاس ہونے جارہا ہے اس پر اپوزیشن کے پاس تنقید کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد پاکستنا بتدریج ترقی کریگا اور ملک میں سیاحت اور معیشت کیلئے جو پلان بنائے گئے ہیں وہ بہت معنی خیز اور حقیقت پر مبنی ہیں ان سے ضرور پاکستان ترقی کریگا۔