زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے پاک فوج، مرکزی حکومت اورپنجاب اورآزادکشمیر حکومت کے فوری اقدامات قابل تحسین ہیں، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے پاک فوج اورمرکزی حکومت کے شانہ بشانہ پنجاب اورآزادحکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ زلزلہ کے فوری بعد آرمی کی میڈیکل اور امدادی ٹیموں کی روانگی پاک فوج کی مستعدی اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں ملک کی عوام کی امداد اورسرپرستی طرہ امتیاز ہے۔
پاک فوج اورحکومت کا مثالی تعاون ہر پاکستانی کیلئے قابل فخر ہے اور اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔ پاک فوج اورحکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں جن کی سرپرستی میں صوبائی اورضلعی حکومتیں بھی آسانی سے اپنا کام انجام دے رہی ہیں اورزخمیوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی بحالی فوری طور پر شروع کردی گئی ہے۔انشااللہ بہت جلد زلزلہ سے متاثرہ افراد اپنے گھروں میں ہونگے