آزاد کشمیر انتخاب کے نتائج نے آئندہ سیاست کا رخ واضح کردای،ملک عابد
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدارتی امیدوار ملک عابد نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی میر پور کے انتخاب میں کامیابی نے آئندہ پاکستان کی سیاست کا رخ واضح کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرپور کے عوام کا فیصلہ مستقبل قریب کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی ریاست کے عوام کی فتح ہے۔ بہت جلد آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایسی حکومت قائم ہوگی جو بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال کرے گی جہاں آئین، قانون اور میرٹ کی بالا دستی ہوگی اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر ملے گا۔خ
انھوں نے کہا کہ میرپور ضمنی الیکشن کے نتائج آزادکشمیر پر مسلط حکمرانوں کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت تمام تر سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود میرپورکے ضمنی انتخاب میں عوام کے ضمیر خریدنے میں ناکام رہی