counter easy hit

برصغیر پاک وہند کے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ جنھوں نے معاشی اورمعاشرتی طور پر پسی ہوئی قوم کی تقدیر بلد کر رکھ دی، ملک عابد

برصغیر پاک وہند کے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ جنھوں نے معاشی اورمعاشرتی طور پر پسی ہوئی قوم کی تقدیر بلد کر رکھ دی، ملک عابد

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 71ویں یوم وفات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر کے عظیم لیڈر اورانسان کو سلام جس نے اپنے وقت میں ایک پسی ہوئی اور منتشر قوم کو ایک   نظریے پر جمع کیا اور آزادی کی منزل سے ہم کنار کر کے اسکی تقدیر بدل دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار سے راہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔ وہ بلاشبہ ایک عظیم بااصول انسان تھے جنہوں نے آئین وقانون کی حدود میں رہ کر ایک ایسی مثالی زندگی گزاری کہ آج بھی ان کے دامن پر ایک لمحے کیلئے بھی قانون توڑنے کی چھینٹ بھی نہیں ۔ یہ ایسی خوبی ہے جس نے انھیں برصغیر میں ممتاز مقام دلایا اور ہمیں ان کی شکل میں ایک عظیم راہنما میسر آیا جس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل کرنے میں راہنمائی کی۔

 

MALIK ABID, NOMINATED, PRESIDENT, PTI, FRANCE, ADMIRED, QUAID E AZAM MUHAMMAD ALI JINNAH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website