اوورسیز پاکستانیوں کو آئینی وقانونی سہولیات کیلئے اسلام آباد پولیس سٹیشن میں خصوصی کائونٹر حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، ملک عابد
پیرس۔اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما اور امیدوارئے برائے صدر ملک عابد نے حکومت کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پولیس سٹیشنز پر خصوصی کائونٹرز کے قیام پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کارنامہ ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بیش قیمت تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشیر وزیراعظم زلفی بخاری نے اپنا وعدہ پورا کیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں ۔ پاکستان میں ایسی سہولیات کیلئے بہت عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی مگر ہرحکومت غیر ضروری طور پر ٹال مٹول سے کام لیتی رہی اور اوورسیز پاکستانی لٹتے رہے۔ چوروں کی حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے استحصال کے خاتمے کیلئے کوئی اقدام نہ کرنا بدنیتی تھی ۔ جس کو موجودہ حکومت نے یکسر دفن کردیا ہے۔ اس کیلئے ہم وزیراعظم پاکستان اور مشیر وزیراعظم زلفی بخاری کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔