محب وطن اوردیانت دارانہ حکومتی فیصلوں پرروائنتی نظام کی اکھاڑ پچھاڑ فطرت بات ہے،مشکل حالات جلد ختم ہونگے، ملک عابد
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے کہا ہے کہ روائتی نظام کو چیلنج کرتے ہوئےمحب وطن اوردیانت دارحکومت نے جرات مندانہ فیصلے کیے جس سے روائتی اورفرسودہ نظام پر چلے ہوئے تاجر اورصنعتکار بے چین وپریشان ہوگئے ہیں مگر چند ماہ بعد ان فیصلوں کے نتائج بھرپورانداز میں سامنے آئیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ دیانت دار لوگوں کے برسراقتدار آنے کے بعد کرپٹ مافیا پریشان ہے دیانت دار لوگوں کے برسراقتدار آنے کے بعد کرپٹ مافیا پریشان ہے، جب قیادت خود چوری کر رہی ہو تو دیگر کو کیسے روکے گی، ماضی میں کرپٹ حکمرانوں نے کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی کی
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل بھروسہ ہے اور وہ ثابت کرکے دکھائیں گے کہ حکومت اور قیادت ایماندار ہو تو ملک آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بروقت مدد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، ملک میں اس لئے ہڑتالوں اور دھرنوں کی دھمکیاں جاری ہیں کیونکہ کرپٹ عناصر کو علم ہے کہ اس وقت ملک میں ایماندار قیادت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے اور دیکھتے دیکھتے ملک تبدیل ہو گا، ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بے پناہ ہیں اور انشااللہ سیاحت کے فروغ سے ایک نئے دور کا آغا زہوگا