وزیراعظم کا مدبرانہ خطاب، مسئلہ کشمیر سمیت عالمی سطح پر جاری عالم اسلام کےساتھ امتیازی سلوک کیخلاف بھی مکمل جامعہ لائحہ عمل ہے، عابد ملک
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو انتہائی مدبرانہ اور دوراندیش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جس انداز سے وزیراعظم نے عالمی سطح پر عالم اسلام کے ساتھ امتیازی سلوک کا حصہ قرار دیا ہے اس سے سوا ارب مسلمانوں کے حق میں نئی تحریک کے آغاز کی امید پیدا ہوچکی ہے اور انشااللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پورا عالم اسلام اپنے حقوق کی جنگ کیلئے کھڑا ہوگا اور کشمیر فلسطین اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی اجتماعی تحریک کا نقطہ آغاز ہوگا