counter easy hit

حکومت ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوشاں، اپوزیشن پارلیمان میں اپنا بدترین چہرہ پیش کررہی ہے، ملک عابد

MALIK ABID, NOMINATED, PRESIDENT, PTI, FRANCE

حکومت ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوشاں، اپوزیشن پارلیمان میں اپنا بدترین چہرہ پیش کررہی ہے، ملک عابد

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر عابد ملک  نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوشاں، اپوزیشن پارلیمان میں اپنا بدترین چہرہ پیش کررہی ہے کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔حکومت ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ ملاقاتیں دراصل اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کے لئے ہیں۔

حکومت کے خلاف تحریک چلانا آسان نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات   کے دوران کیا۔انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی اس قوم کے لئے امید کا واحد چراغ ہیں اور اس چراغ کو روشن رکھ کر ہی پاکستان سے کرپشن،بے روزگاری،غربت اور مہنگائی کے اندھیروں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محدود وسائل میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے

بجٹ حقیقت پسندانہ اور ہرقسم کی شوبازیوں سے پاک ہے۔ وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے منصوبے لگائے جارہے ہیں۔صوبائی بجٹ تحریک انصاف کے منشور کا آئینہ دار ہے، جو عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بھرپورقدم ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث نظام میں پیدا ہونے والی خرابیوںکی اصلاح کررہے ہیں۔عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے جسے پورا کریں گے۔عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب حقیقی ترقی کا دور دورہ ہوگا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website