پاکستان میں پہلی دفعہ حقدار کو حق مل رہا ہے، ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو بنیادی حقوق سے یکسر محروم رکھا، ملک عابد
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف نے پہلے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کا شعور دیا اور اس کے بعد اقتدار میں آئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو بنیادی حقوق اورشعور سے محروم رکھنے کیلئے قانون اصول اورضابطے وضع کر رکھے تھے۔ جب چاہا سیاسی حریف بن کر عوام کو لڑوادیا جب چاہے بہن بھائی بن کر دوپارٹیوں نے اپنے کارکنان کے خون کی سودے بازی کرلی۔ مگر اب ایسا نہیں ہوسکتا۔ پاکستان میں پہلی بار حقدار کو حق مل رہا ہے۔ عوام کو اپنے بنیادی حقوق کیلئے بازاروں اوریوٹیلٹی سٹورز پر لمبی لائنوں میں لگنے پرمجبور نہیں کیا جارہا ہر ایک کو اس کا حق اس کے گھر پرمل رہا ہے۔انشااللہ بہت جلد عوام کو تمام بنیادی ضروریات اصلی اورمناسب داموں پر ملنا شروع ہونگی۔