پیرس، تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد کا سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری افضال ڈھل کے بھائی چوہدری الیاس ڈھل کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار اوردعائے مغفرت
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف فرانس چوہدری افضال ڈھل کے بڑے بھائی چوہدری الیاس ڈھل کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری افضال ڈھل کے بھائی انتہائی شریف النفس اور انسان دوست شخصیت تھے ان کے وفات سے گہرا خلا پیدا ہوا ہے۔ ۔ اللہ کریم غم ورنج کی اس گھڑی میں چوہدری افضال ڈھل بنگش ، چوہدری اشتیاق ڈھل اور صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کو صبرواستقامت عطا فرمائیں اور چوہدری الیاس ڈھل مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔ الہی آمین