counter easy hit

یس اردو نیوز کی ادارتی ٹیم کا قلم کی حرمت کو مقدم رکھنا عظیم مقصد کی دلیل ہے، پانچویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، عابد ملک

یس اردو نیوز کی ادارتی ٹیم کا قلم کی حرمت کو مقدم رکھنا عظیم مقصد کی دلیل ہے، پانچویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، عابد ملک

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عابد ملک نے یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام کے بعد کہا کہ یس اردو نیوز کی ادارتی ٹیم کا قلم کی حرمت کو مقدم رکھنے کا عزم ان کے عظیم مقصد کی دلیل ہے اور جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی نوزائیدہ حکومت  پرمیڈیا میں موجود مافیا تیر ونشتر برسانے میں مصروف ہے یس اردو نیوز نے اپنی صحافتی برادری کے برعکس پاکستان حکومت پرمثبت تنقید کے ساتھ ساتھ  حکومت کے اچھے اقدامات پر ستائش کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اس وقت صحافتی برادری کا کردار بھی بہت اہم ہے کیونکہ تبدیلی ایک تحریک کا نام ہے اورمیڈیا نے عوام کے ذہنوں کو تبدیلی کو قبول کرنے اور تبیدلی کا ساتھ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لئے یس اردو نیوز کو تحریک انصاف کے تمام حلقوں میں نہائت قدر کی نگاہ  سے دیکھا جاتا ہے۔ انشااللہ تحریک انصاف فرانس یس اردو نیوز کے اداتی ٹیم کے کام پر فخر کرتی رہیگی

 

Malik abid, president, pti, france, greeted, yes urdu, news, at, 5th, anniverssary

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website