کوروناوائرس نے ٹائیگرفورس کی شکل میں قومی رضاکار فورس مہیاکی، انکے ساتھ پاکستان میں خدمات انجام دیکر روحانی سکون حاصل ہوا، خدامات کا سفر جاری رہیگا، ملک عابد
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس ملک عابد پاکستان کے دورہ سے واپس پہنچ گئے۔ ان کا ائرپورٹ پر ان کے قریبی دوستوں اور تحریک انصاف کے کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔ انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے دوران سیاسی وسماجی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ٹائیگرفورس کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا زندگی کا سب سے خوشگوار تجربہ رہا جس نے بہت کچھ سکھایا، انشااللہ خدمت کا سفر جاری رہیگا، میرے اور میرے بھائیوں کے رابطہ نمبر تمام اہل علاقہ کو فراہم کردئیے گئے ہیں خدمت کا سفر رک نہیں سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سماجی خدمات کا بہترین لائحہ عمل طے کیا اور اس پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جس سے سماجی خدمت کا نیا سفر شروع ہوا اور ٹائیگر فورس کی شکل میں قومی رضاکار فورس میسر آئی جو نہ صرف سماجی خدمات بلکہ کورونا ہدایات اور احتیاط پر عمل کروانے میں بھی معاون ثا بت ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے جہاں مسلسل کام میں مصروف لوگوں کو فراغت کے چند دن عطا کیے وہاں کورونا نے منافقت ، جھوٹ ، دوسروں کا حق مارنے ، گرانفروشی کرنے اور بہت سے دوسری منفی سرگرمیوں کو بھی محدود کر دیا ہے ۔
یہ درست ہے کہ انسان بڑا ظالم ہے اور دوسری مخلوقات کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی پربھی ظلم کرتا ہے ۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کو اپنی صفات کے ساتھ دنیا میں بھیجا ہے ۔وبا کے ان دنوں میں ہمار ے پاس ایک یہ موقع بھی موجود ہے کہ اپنی تخلیق کا مقصد سمجھ سکیں ۔ کیونکہ رب العزت اگر انسان کو ظالم اورجاہل قرار دیتا ہ ے تو ساتھ یہ بھی فرماتا ہے کہ
آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں، دن اور رات کے آنے جانے میں اہل دانش کیلیے نشانیاں ہیں‘‘۔