counter easy hit

اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم پاکستان کو مشکل وقت میں سرخرو کیا، عوام دوست فیصلوں نے کرونا اورکرپٹ نظام دونوں سے نمٹنے میں معاون کاکرداراداکیا، عابد ملک

اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم پاکستان کو مشکل وقت میں سرخرو کیا، عوام دوست فیصلوں نے کرونا اورکرپٹ نظام دونوں سے نمٹنے میں معاون کاکرداراداکیا، عابد ملک
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عابد ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی جانب سے عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں، انھوں نے عوام دوست فیصلے کیے اوراللہ تعالیٰ کی مدد سے درست طور پر کرپٹ نظام کی نشاندہی کرتے ہوئے خود تمام اقدامات کی نگرانی کی جس سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کی شکل میں درپیش چیلنج کو عوام احتیاطی تدابیر سے شکست سے دوچار کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مشکل فیصلے لینے میں ہچکچاتے نہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اشرافیہ کے بجائے عام عوام کیلئے جدوجہد کی اور کرونا کی صورتحال میں غریب اورمزدور کے حالات بہتر بنانے کیلئے دن رات محنت کی جس سے کامیابی نے ان کے قدم چومے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور مکمل تیاری کے ساتھ مشکل وقت میں عوام کی صحت کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کی وباء سے احتیاطی تدابیر کے زور پر چھٹکارا پا رہی ہے اور دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، کے نسخہ پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مشکل وقت میں عوام دوست فیصلے کرکے وزیراعظم عمران خان نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

MALIK ABID PRESIDENT PTI FRANCE SAYS ALMIGHTY ALLAH GIVEN SUCCESS TO PM IMRAN KHAN IN DIFFICULT TIMES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website