ٹائیگر فورس قومی یکجہتی کی علامت بن کر ضلعی انتظامیہ کے زیرسایہ 100 فیصد نتائج دیگی، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے پاکستان میں ٹائیگر فورس کے کارکنان کی طرف سے امدادی کارروائیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایدھی سنٹر کے بعد سب سے بڑی رضاکارفورس تیار ہوئی ہے جو 100فیصد نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ ٹائیگرفورس بھرپور کام کر رہی ہے اور پورے پاکستان میں راشن ہر گھر میں پہنچنے کیلئے بہترین فورس تیار ہوئی ہے جو ہماری قومی یکجہتی کی علامت بن کر ابھر رہی ہے۔