جنرل (ر) مشرف کے دور میں ملک وقوم نے مثالی ترقی کی ، متنازعہ فیصلہ قوم کو قبول نہیں، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں ملک و قوم نے مثالی ترقی کی ۔ پورے ملک میں یکساں فنڈز فراہم کیے گئے ۔ قوم کی اپنے سابق سپہ سالار کیساتھ سوئی ہوئی محبت کو متنازعہ فیصلے نے جگا دیا ہے۔ملک و قوم اس قدر متعصب فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریگی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) مشرف قوم کے ہیرو اور فخر ہیں اورانہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ قوم جانتی ہے کہ وہ بےگناہ ہیں۔ جنرل مشرف کے خلاف فیصلے میں انصاف نہیں اور وہ غدار نہیں ہیں۔