counter easy hit

ملکی تاریخی میں پہلی مرتبہ اشرافیہ اورذخیرہ اندوزوں کے تمام حربے بے نقاب ہورہے ہیں، ملک عابد

Malik Abid, vice, President, PTI, France

ملکی تاریخی میں پہلی مرتبہ اشرافیہ اورذخیرہ اندوزوں کے تمام حربے بے نقاب ہورہے ہیں، ملک عابد

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر ملک عابد نے معاشی اصلاحات کے حکومتی فیصلے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اشرافیہ اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن ہورہا ہے اس مقصد کیلئے تمام اداروں اور عوام کو حکومت کی بھرپورسپورٹ کرنی چاہیے تاکہ ملک میں ترقی وخوشحالی ہو اور مفاد پرست عناصر بے نقاب ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر ذخیرہ کرنے اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ڈالر بائیکاٹ مہم زور شور سے جاری ہے جس کے اثرات ملنا شروع ہو چکے ہیں‘ ڈالر اب سستا ہو رہا ہے۔
جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخی کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اگر اسی طرح ڈالر کا بائیکاٹ جاری رہا تو روپے کی قد ر میں بھی اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت کو بھی سہارا مل جائے گا ،سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدیدنقصان ہوا ، ملک کو معاشی نقصان پہنچانے والی سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ آج ملکی معاشی صورتحال کو بنیاد بنا کر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہیں، دونوں جماعتوں کی وجہ سے ہی آج ملک کی معاشی حا لت اس نہج پر پہنچی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دونوں جماعتوں نے ملک کو معاشی طور پر کنگال کرکے حکومت ہمارے حوالے کی،اب وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اہم کوششیں کر رہے ہیں اورجلد ہی معا شی صورتحال بہتر ہو جائے گی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website