پیرس، چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی دورہ فرانس سے واپسی، ملک افضال خان اورساتھیوں کی بے پناہ بے لوث محبتوں پرخراج تحسین پیش کیا
پیرس (نمائندہ خصوصی) پیرس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ملک افضال خان اور ملک انصر خان کی دعوت پر آئے خطہ پوٹھوہار کے ممتاز سیاستدان راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کی کامیاب دورہ کے بعد آج وطن واپسی ہوئی۔ دورہ کے دوران ملک انصر خان اور ملک افضال خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے معزز مہمان کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔
ان کے دورے کے دوران پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ان کی ملاقات کرائی گئی۔ راجہ ندیم احمد نے تمام کمیونٹی سے ملاقات میں ملکی اور علاقائی سیاست پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران راجہ ندیم احمد پاکستانی کمیونٹی کے خلوص اور مہمان نواز سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے اوورسیز کمیونٹی کے اتحاد اوریکجہتی کو خوب سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن اپنے وطن سے محبت و عقیدت کا بھرپور کا اظہار کرتے ہیں۔ اور پاکستانی کمیونٹی منظم اور مضبوط رابطے استواررکھتی ہے جس کو ہم وطن بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کو ایئر پورٹ پر معزز میزبانوں ملک افضال خان اور ملک انصر خان نے الوداع کیا۔ان کے علاوہ دوسری سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی ان سے الوداعی ملاقات کی ۔