خطہ پوٹھوہارکے ممتاز سیاستدان راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کی کامیاب دورہ پیرس سے واپسی، معزز میزبان ملک انصرخان اورساتھیوں کے جذبہ خلوص کو سراہا
پیرس (نمائندہ خصوصی) پیرس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ملک انصر خان اورملک افضال خان کی دعوت پر آئے خطہ پوٹھوہار کے ممتاز سیاستدان راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کی کامیاب دورہ کے بعد آج وطن واپسی ہوئی۔ دورہ کے دوران ملک انصر خان اور ملک افضال خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے معزز مہمان کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔
ان کے دورے کے دوران پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ان کی ملاقات کرائی گئی۔ راجہ ندیم احمد نے تمام کمیونٹی سے ملاقات میں ملکی اور علاقائی سیاست پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران راجہ ندیم احمد پاکستانی کمیونٹی کے خلوص اور مہمان نواز سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے اوورسیز کمیونٹی کے اتحاد اوریکجہتی کو خوب سراہا۔