counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں جلد ہی ملکی اقتصادی بحران پر قابو پا لیا جائے گا،ملک انصر خان

وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں جلد ہی ملکی اقتصادی بحران پر قابو پا لیا جائے گا،ملک انصر خان

پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ملک انصر خان نے حالات حاضر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مخلص ترین حکمران ملے ہیں انشااللہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں جلد ہی ملکی اقتصادی بحران پر قابو پا لیا جائے گا، ملک کے غریب عوام کے حالات کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یس اردو اوورسیز نیوز نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن یہ بات قابل قدر ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے نہایت کم وقت میں خسارے کو کم کیا ہے اور ملکی درآمدات کے اضافے میں کامیاب ہوئی ہے جو حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بالکل درست سمت پر گامزن ہیں اور پرعزم ہیں کہ جلد ہی اقتصادی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Malik Ansar Khan, senior, leader, PTI, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website