اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ہمیشہ کی طرح سرخرو کیا، تحریک کی ناکامی نے مستقبل کا منظر نامہ واضح کردیا، ملک انصر خان
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ملک انصر خان نے سینیٹ الیکشن پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم وزیراعظم عمران خان پر ہوا ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے متکبر اور دولت اور طاقت کے نشے میں چور اپوزیشن کے غرور کو خاک ملادیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے واضح ہوگیا مستقبل کے لیڈر ، آسمان سیاست پر ایک ہی تارہ جگمگائے گا اور وہ وزیراعظم عمران خان ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج طے ہوگیا کہ آئندہ ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو یرغمال نہیں بنایا جاسکے گا، چور اور لٹیرے سیاست چھوڑ کر قومی کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کی تیاری کریں۔