سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور )معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک عارف آف چھپراں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یہ حقیقت ہے کہ عرصہ قبل نظریاتی سیاست کو اپنے ہاتھوں سے دفن کر چکے ہیں ملک میں ذاتی مفاد کو قومی مفاد کا نام دے کرگل کھلانے والوں کی فوج تیار ہو چکی ہے جس سے ہمارا جمہوری نظام تباہی کے دہانے پر کھڑاہے اورکرپشن ہماری رگوں میں کچھ اس طرح رچ بس گئی ہے ،عوام کے لیے کوئی امید کی کرن نہیں تھیں ایسے میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تو دہشتگردی اور کرپشن ایک ہی سکے کے دورُخ سامنے آئے آج وطن عزیز میں کرپشن کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ سیاست جیسے مقدس پیشے کی آڑ میں چھپے ناسوروں کے خلاف جنگ ہے جنہوں نے ہر دور میں مال بنانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم استعمال کیے اور منفی حرکات کی وجہ سے سیاست کو بدنام کیا جبکہ ملک و قوم کے مفاد کے خلاف کام کرکے ملکی بدنامی کا باعث بنتے رہے ۔ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت تمام قومی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ کرپشن زدہ سیاستدان خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو کا مکمل احتساب تاکہ عوام کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے قوم تاحیات آپ کی احسان مند ہوگی۔