پیرس، نائب صدرپیپلز پارٹی فرانس مرزا محمد عتیق کے بھائی مرزا حبیب کی وفات پر معروف سماجی شخصیات ملک وجاہت، ملک مظہر اورملک فاروق کا گہرے رنج وغم کا اظہار
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر مرزا عتیق الرحمن اور پاکستان پیپلزپارٹی گوجرخان کے سنئیر رھنما مرزا عبدالرحمان لجپال بھٹو خاندان دے اور مرزا رمضان کے بھائی مرزا حبیب الرحمن مرحوم کی وفات پر فرانس کی معروف سماجی شخصیات ملک وجاہت، ملک مظہر اورملک فاروق نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور مرزا عتیق اور ان کے اہلخانہ کو صبرجمیل عطا فرمائیں۔ ملک وجاہت نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ جوان بھائیوں کی جدائٰ کے غم کا احاطہ نہیں کرسکتے، اللہ تعالی مرحوم کی روح کو تسکین بخشیں اور اس کی قبر کو منور کریں تاکہ اس کے بھائیوں اورلواحقین کے دل تسکین واطمینان کی منزل پاسکیں۔ آمین